بلتستان یونیورسٹی اور بی سی ڈی ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بلتستان یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر اور بی سی ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹیو وزیر اعجاز حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

سکردو( پ ر)چاروں طرف سے پہآڑوں میں گھرا بلتستان قیمتی پتھروں اور معدینات سے مالا مال ہے۔ اس قدرتی دولت سے استفادہ اور پائیدار ترقی کی ترقی کی اہداف کے تحت ان کی مائننگ اور ویلیو ایڈیشن بلتستان یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ نوجوانوں کو اس شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت دے کر خود کفالت راہیں ہموار کر سکیں۔اس سلسلے میں یونیورسٹی نےجیم کٹنگ اور پالشنگ میں بنیادی سرٹفکیٹ کورس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی سی ڈی ایف کے پاس قیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالشنگ کی مشینیں اور اوزار موجود تھیں۔ پچھلے دنوں وائس چیئرمین بی سی ڈی ایف انجینئرعدیل شگری کے جناب وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ بی سی ڈی ایف بلتستان یونیورسٹی کو جیم کٹنگ اور پا لشنگ کی ٹریننگ کے لئے مشینری مہیا کرے گی۔ اور بلتستان یونیورسٹی علاقے کے خواہشمندوں کو جیم کٹنگ اور پالشنگ کی ٹریننگ دی گی۔ اس موقع پر جناب وائس چانسلر نے بی سی ڈی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی ثقافتی ورثے کی تحفظ، اور مقامی وسائل میں ہنر کی تربیت کے لیے بی سی ڈی ایف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ چونکہ یہ خطہ قدرتی پتھروں سے بھرا ہوا ہے۔ ان پتھروں کو مارکیٹ میں بغیر کٹنگ اور پالشنگ فروخت کرے تو اس کی قیمت کافی کم ملتی ہے۔ بلتستان میں موجود خواہشمند نوجوان اس سہولت سے فائدہ اُٹھاسکیں گے اور اپنی اور علاقے کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ اس تقریب میں وائس چانلسر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان،سید محمد عباس کاظمی، وزیر اعجاز حسین چیف ایگزیکٹیو بی سی ڈی ایف،ٹریجرار محمد یونس جتوئی، رجسٹرار وسیم اللہ جان،ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر زاکر حسین زاکر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر غلام رضا، ڈائریکٹر کیو ای سی حاجی کریم خان، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر شفقت حسین ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکیجزڈاکٹراشتیاق منڈوق اور سیکریٹری ٹو وی سی ذیشان علی شامل تھے۔