University Logo

University of Baltistan

SKARDU

Event 10:00 AM Past Event

جشنِ آزادی محض پرچم لہرانے کا نام نہیں، عملی جدوجہد، سخت محنت اور غیر متزلزل عزم کا تقاضا کرتا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر

Date
Aug 14, 2026
Venue
To be announced
جشنِ آزادی محض پرچم لہرانے کا نام نہیں، عملی جدوجہد، سخت محنت اور غیر متزلزل عزم کا تقاضا کرتا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر

Event Overview

بلتستان یونیورسٹی سکردو میں یومِ آزادیِ پاکستان کی دو روزہ سرگرمیاں اختتام پذیر، وائس چانسلر نے تعلیمی پیش رفت اور ملک و قوم کی عملی خدمت پر زور دیا
سکردو (14 اگست 2026ء) بلتستان یونیورسٹی سکردو کے زیرِ اہتمام یومِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت سے مُنعقدہ دو روزہ سرگرمیاں اپنے تمام تر جوش و خروش، قومی جذبے اور شائقین کی بھرپور شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ دو روزہ سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 13 اگست کو مختلف طلبہ مقابلوں سے ہوا جبکہ 14 اگست کی صبح یونیورسٹی کے چبوترے پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ قومی ترانے کی گونج میں سرسبز و ہلال پرچم لہرایا گیا اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس پر موقع پر جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، رئیسِ کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ، رئیسِ کلیہ نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، پرنسپل آفیسرز، شعبہ جات کے صدور، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اساتذہ اور طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی محض ایک رواجی تہوار یا صرف پرچم لہرانے کا نام نہیں بلکہ یہ دن ہم سے عملی جدوجہد، سخت محنت اور غیر متزلزل عزم کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا راز دیانت داری، اعلیٰ تعلیم اور مثبت سوچ میں پنہاں ہے اور ہمیں علم کی شمع روشن کرتے ہوئے پوری سچائی کے ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کرنی ہوگی۔ وائس چانسلر نے ارضِ پاک کے امن اور دفاع کے لئے سیکورٹی اداروں اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی ان کی قربانیوں کی روشنی میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہت جلد یونیورسٹی کے تحت ایک جدید ماڈل اسکول قائم کیا جائے گا جو علاقے کے بچوں کو معیاری اور جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد دو روزہ مقابلوں کے فائنل راؤنڈز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اُردو تقریری مقابلے کے سنسنی خیز فائنل میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کی نہال علی اور شعبہ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کی طاہرہ بتول نے مشترکہ طور پر پہلی جبکہ شعبہ لینگویجز اینڈ کلچرل اسٹڈیز کی علیزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریری مقابلے میں شعبہ لینگویجز کی رضیہ حامد نے پہلی اور فوزیہ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ فنِ مصوری کے مقابلے میں شعبہ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کی ثریا نے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغموں کے مقابلے میں شعبہ زولوجی کے حسن نے روح پرور پیشکش پر پہلی اور یوشیع نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز کے کانٹے دار مقابلے میں شعبہ لینگویجز اینڈ کلچرل اسٹڈیز کی ٹیم ۔بی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ٹرافی اپنے نام کی۔ تقاریب کے اختتامی مرحلے میں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر تھے۔ انہوں نے مختلف مقابلوں، فنِ مصوری، کوئز، تقریری مقابلوں اور ملی نغموں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ اور فاتح ٹیموں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر شعبہ باٹنی ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوقؔ نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں منعقدہ 10 روزہ ’معرکہ حق‘ کی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والےشعبہ باٹنی کے طلباء وطالبات کو وائس چانسلر کے ہاتھوں شیلڈز تقسیم کئے جبکہ معرکہ حق کے کنوینئر ڈاکٹر محمد ریاض کو بھی ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازا گیا۔

Event Details

Date & Time

Aug 14, 2026

10:00 AM

Location

To be announced

Who Should Attend

  • University students interested in event
  • Faculty members and researchers
  • Relevant Forum/Industry/professionals
  • Community members and stakeholders

Share This Event

More University Events

Stay updated with upcoming workshops, seminars, and special events at University of Baltistan.